اوڈیشہ کے رائے گڑھ ضلع کے ڈوئی كلو ریلوے اسٹیشن پر کل دیر رات ہوئے
نکسلیوں کے حملے کے بعد آج خصوصی آپریشن گروپ (ایس ا وجی) اور سنٹرل ریزرو
پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے جوانوں کو موقع پر بھیج کر ماؤنوازوں کے خلاف
تلاشی مہم تیز کر دی گئی ہے۔اڈیشہ کے پولیس ڈائریکٹر جنرل كےبي
سنگھ نے اس حملے کو معمولی بتاتے ہوئے
کہا کہ ماؤنوازوں کو گرفتار کرنے کیلئے ایس ا وجی اور سی آر پی ایف کے
جوانوں کو بھیجا گیا ہے جنہوں نے موقع پر پہنچ کر تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔مسٹر سنگھ نے کہا کہ پولیس اس کی تحقیقات کر رہی ہے کہ واقعہ کو انجام دینے والے ماؤنوازوں کا تعلق کس گروپ سے ہے۔